کراچی : ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ فاروق ستار، مصطفی کمال اور آفاق احمد ایک ہوجائیں ورنہ مہاجروں کا مینڈیٹ تقسیم ہو جائے گا.
وہ کرا چی پریس کلب میں مہاجر اتحاد تحریک کے چئیر مین سلیم حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور پی ایس پی ایک دوسرے کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ ختم کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی اپنی وکٹ ہی گرجائے.
سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ علیحدہ جماعت بنانے کے بجائے تینوں مہاجر دھڑوں کو ایک کرنے کی کوشش کریں گے جس کے لیے اگر میری خدمات چا ہیے تو میں حاضر ہو لہذا میں علیحدہ جماعت بنا کر مہاجروں کے مینڈیٹ کومزید تقسیم کرنے کے بجائے اتحاد بین المہاجرین جماعت کو ترجیح دوں گا.
I have invited MQM-P, PSP and MQM-H too to come along & join hands. Unity is the need of current times!
— Saleem Shahzad (@saleemshahzad6) October 2, 2017
اس موقع پر سلیم شہزاد نے مطالبہ کیا کہ چائنا کٹنگ کے خالق، اس سے فائدہ ہ اٹھانے والے، سانحہ بلدیہ، سانحہ بارہ۔مئی اور سانحہ ستائیس دسمبر کے ذمہ داروں کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور مظلوموں کو انصاف دلایا جائے.
انہوں نے کہا کہ جو اختیارات کا رونا رو رہے ہیں ان کو کہتا ہوں کہ کچرہ اٹھا کر دیکھا سکتا ہو اس کے لیے اختیار سے زیادہ زاتی دلچسپی اور کچھ کر گذرنے کا عزم ہونا چاہیئے.
Dear all, this is to clarify; I have not 'joined' MIT but have acknowledged my support for the betterment of Mohajir community.
— Saleem Shahzad (@saleemshahzad6) October 2, 2017
مہاجر اتحاد تحریک کے چئیر مین سلیم حیدر نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ چلہم امام حسین کے بعد کراچی میں مہاجر الائنس کے اتحاد کیلئے گرینڈ مہاجر کنونشن بلوایا جاے گا جس میں تمام مہاجر تنظیموں کو مدعو کیا جائے گا جس کا مقصد منقسم مینڈیٹ کو ایک کرنا ہے.