ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے ثقافتی فلم ڈائریکٹر کندن شاہ 69 برس کی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم ساز کندن شاہ نے بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے خدمات انجام دیں جس کی وجہ سے انہیں سرکاری ایوارڈ اور اچھے فلم ڈائریکٹر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔
کندن شاہ نے سن 1983 میں اپنی پہلی فلم بنائی جس میں نصیر الدین شاہ، اوم پوری اور اداکارہ بکتی نے کردار ادا کر کے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا، فلم نے باکس آفس پر خاطر خواہ کاروبار نہیں کیا مگر حکومت نے کندن شاہ کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے سرکاری ایوارڈ دیا۔
بعد ازاں کندن شاہ نے مزاحیہ فلمیں بنائیں جن میں اُن کی کامیاب فلم ’جانے بھی دو یارو‘ شامل ہے، ناظرین نے اس فلم کو بہت پسند کیا جس کی وجہ سے انہیں بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔
بھارتی فلم ڈائریکٹر نے اپنا ایوارڈ 2015 میں احتجاجاً حکومت کو واپس کردیا تھا۔
شوبز سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کندن شاہ عرصہ دراز سے عارضہ کلب میں مبتلاء تھے انہیں گزشتہ روز دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
کنگ خان سمیت بھارت کے شوبز ستاروں نے کندن شاہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ نے تعزیتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میرے دوست آپ جہاں بھی جائیں گے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیریں گے مگر افسوس کے اب دنیا آپ کی وجہ سے ہنس نہیں سکے گی، آپ بہت یاد آئیں گے‘۔
Oh my friend I miss you. I know u will bring smiles around wherever u are…but this world will laugh less now. RIP pic.twitter.com/3htJoJUtZh
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 7, 2017
انیل کپور نے کہا کہ ’مجھے افسوس ہے کہ آپ کے لیے کچھ نہیں کرسکا، آج ہم نے ایک اچھے آرٹسٹ کو کھو دیا‘۔
As I pay my respects to the great artist & soul that Kundan Shah was, I can’t help but regret lost opportunities…Praying for his soul… pic.twitter.com/0oUlPv7kt3
— Anil Kapoor (@AnilKapoor) October 7, 2017
کرن جوہر نے کندن شاہ کو بہترین فلم ساز قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔
RIP Kundan Shah…. a cult filmmaker …a solid story teller…..
— Karan Johar (@karanjohar) October 7, 2017
دیگر کے تعزیتی پیغامات
Good bye #kundan shah. We all @FTIIOfficial @Whistling_Woods shall remember u for your great films with us n in history indian cinema.
— Subhash Ghai (@SubhashGhai1) October 7, 2017
Saddened to learn that Kundan Shah is no more. Will never forget his genuineness, his cinematic knowledge & his unique sense of humour. RIP
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) October 7, 2017
And then there was Jaane Bhi Do Yaaron: a film for the ages! Kundan Shah RIP. pic.twitter.com/2AzpPosviK
— Rajdeep Sardesai (@sardesairajdeep) October 7, 2017
Saddened 2 hear my favourite director Kundan Shah is no more.. i learnt a lot frm him whilst filming kabbhihaankabhina..quiet genius he was
— Farah Khan (@TheFarahKhan) October 7, 2017
A brave man Kundan Shah, who added vigour to the alternate cinema stream with movies like Jaane bhi do yaaro has left us. Adieux Kundan
— Mahesh Bhatt (@MaheshNBhatt) October 7, 2017