لاہور :وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ زرداری عدالت سے بری،نوازشریف کو پھنسالیا جاتا ہے، آصف زرداری کی بریت قیامت کے آثار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آصف زرداری کی بریت قیامت کےآثار ہیں، زرداری عدالت سے بری اور نوازشریف کو پھنسالیا جاتا ہے۔
قیامت کے آثار ہیں کہ آصف زرداری احتساب عدالت سے بری ہوجاتے ہیں اور نواز شریف کو پھنسا لیا جاتا ہے.
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 11, 2017
سعد رفیق نے کہا کہ ملک کےمنتخب وزیراعظم کو جب تضحیک اور تذلیل کرکے نکالیں گے توسیاسی عدم استحکام ہو گا.یہ کھیل کھیلنے والے پہلے سوچتے کہ کیا کھیل کھیلا جارہا ہے۔
ملک کےمنتخب وزیراعظم کو جب تضحیک اور تذلیل کرکے نکالیں گے توسیاسی عدم استحکام ہو گا.یہ کھیل کھیلنے والے پہلے سوچتے کہ کیا کھیل کھیلا جارہاہے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 11, 2017
وفاقی وزیر ریلوے نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ رائے ونڈ والے نیک لوگ ہیں اور نیک لوگوں کی دعاؤں سے پاکستان چل رہا ہے. معیشت روکنے کے زمہ دار ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والے ہیں۔
رائے ونڈ والے نیک لوگ ہیں اور نیک لوگوں کی دعاؤں سے پاکستان چل رہا ہے. معیشت روکنے کے زمہ دار ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والے ہیں.
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 11, 2017
انھوں نے کہا کہ شیخ رشید سیاسی جوکر ہے ان کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔
شیخ رشید سیاسی جوکر ہے ان کو سنجیدگی سے نہیں لیتا.
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 11, 2017
سعد رفیق نے کہا کہ وزیر اعظم کو ایک ایسی تنخواہ پر نکال دیا جاتا ہے جو اس نے لی ہی نہیں، لیکن یہاں رائل پام کلب پر قبضہ کیا ہوا ہے ان سے کوئی پوچھتا ہی نہیں۔
وزیر اعظم کو ایک ایسی تنخواہ پر نکال دیا جاتا ہے جو اس نے لی ہی نہیں، لیکن یہاں رائل پام کلب پر قبضہ کیا ہوا ہے ان سے کوئی پوچھتا ہی نہیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 11, 2017
اس سےقبل عوام ایکسپریس کی نئی کوچز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ منتخب وزیر اعظم کی تذلیل اور انہیں نکالنے سے ملکی معشیت پر منفیٰ اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار ڈر گئےہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام ایکسپریس کی اپگریڈیشن ریلوے نے اپنے ریونیو سے کی. عوام ایکسپریس کی اپگریڈیشن پر دس کروڑ لاگت آئی، ہم نے ریلوے کا سسٹم بنادیا ہے اگر یہی سسٹم چلتا رہا تو پاکستان ریلوے کا شمار دنیا کے اچھے اداروں میں ہوگا۔