اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان برطانوی حکام کی کارروائی سےپہلےحساب دیدیں، برطانوی حکام کرمنل فنانس ایکٹ دوہزار سترہ کے تحت کارروائی کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان کواپنی دولت کا حساب دینا چاہئے، شریف خاندان برطانوی حکام کی کارروائی سےپہلےحساب دیدیں۔
Sharifs may have to explain their stashed wealth before UK authorities also viz UK’s Criminal Finances Act 2017. https://t.co/uGy3e8bhJO
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 12, 2017
برطانوی حکام کرمنل فنانس ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی کرسکتےہیں، قانون غیر ملکی بیورو کریٹس، سیاستدانوں کی غیرقانونی دولت سے متعلق ہے اور اس قانون کے تحت غیر ملکی بیورو کریٹ اور سیاستدانوں کے برطانیہ میں زیر گردش غیر قانونی پیسے کو ضبط کیا جائے گا۔
This law intended specifically to seize illegal wealth from foreign bureaucrats and politicians who have stashed it in the UK https://t.co/QiMMJJH8U1
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 12, 2017
مزید پڑھیں : عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
یاد رہے اس سے قبل الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور گرفتارکرکے چھبیس اکتوبرکوپیش کرنےکاحکم دیا جبکہ عمران خان کے وکیل بابراعوان نے عمران خان کےخلاف فیصلے کوچیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔