ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو پیار سے ’نوشکی‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل کے ایک خصوصی شو میں ویرات کوہلی اور اداکار عامر خان نے شرکت کی جس میں دونوں شخصیات سے بلاجھجھک سوالات کیے گئے۔
ویرات کوہلی اسٹیڈیم کے علاوہ کہیں اور موجود ہوں اور اُن سے انوشکا کے بارے میں سوال نہ ہو تو ایسا ممکن نہیں ہوتا۔
میزبان نے ویرات سے انوشکا کے بارے میں کئی سوالات کیے۔
پڑھیں: انوشکا کی وجہ سے میری شخصیت نکھری، ویرات کوہلی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انوشکا اور میرے تعلقات دوستانہ اور گہرے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارتی اداکارہ کی وجہ سے اُن کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوا تاہم کوہلی نے یہ بھی بتایا کہ اُن کی دوست ہمیشہ دیے جانے والے وقت سے 5 منٹ دیر سے پہنچتی ہے جو انہیں سخت ناپسند ہے تاہم اب عادت بھی پڑ چکی ہے۔
کوہلی نے بتایا کہ وہ انوشکا کو پیار سے ’نوشکی‘ کہتے ہیں جو دونوں کو بہت پسند ہے۔
ویرات کوہلی کے جواب پر مداح بہت حیران ہوئے اور انہوں نے اس نام کو بہت پیارا قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوریاں ختم ہوگئیں، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی پھر سے ایک ساتھ
یاد رہے کہ کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان اچھے تعلقات ہیں جس کے وجہ سے دونوں شخصیات خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں بھارتی کپتان اور انوشکا نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی بھی اختیار کرلی تھی تاہم اب یہ دوریاں ختم ہوچکی ہیں۔