لاہور : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نوازشریف پرکرپشن یا اختیارات سے تجاوز کا کوئی مقدمہ ہے نہ ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی رہنماؤں کی تذلیل، سزاؤں سے ماضی میں بھی ملک کا نقصان ہوا جبکہ آئین شکنی کرنے والوں کومحفوظ راستے دیے گئے۔
مقبول عوامی راھنماؤں کی تذلیل اور سزاؤں سےماضی میں بھی پاکستان کا نقصان ھوا- آئین شکنی کرنےاور اسےقانونی تحفظ دینےوالوں کو محفوظ راستے دےگئے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 20, 2017
سعد رفیق نے کہا کہ طاقتوردشمنوں میں گھرا پاکستان اندرونی خلفشارکا متحمل نہیں ہوسکتا، محاذ آرائی کے بجائے مل کرآگے بڑھنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔
طاقتور دشمنوں میں گھرا پاکستان اندرونی خلفشار کا متحمل نہیں ھو سکتا- باھمی محاذ آراٸ کی بجاۓ مل کر آگے بڑھنے کی بھرپور کوشش کی جاۓ
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 20, 2017
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نوازشریف پرکرپشن یااختیارات سےتجاوز کا کوئی مقدمہ ہے نہ ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو پھر بھی نااہل کردیا گیا۔
نوازشریف پر کرپشن یا اختیارات سے تجاوز کا کوٸ مقدمہ ھے نہ ثبوت پھر بھی نااھل کر دیا گیا- نوازشریف کو سزا دینے کے لئے نت نٸ تاویلیں گھڑی گئیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 20, 2017
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کو سزا دینے کے لیے نت نئے تاویلیں گھڑی گئیں، نواز شریف کو احتسابی جال میں جکڑنے کی سازش کی گئی۔
نواز شریف کو احتسابی جال میں جکڑ کر سیاست سے بےدخل کرنیکی سازش خوفناک اقدام ھے- مخالفین نوازشریف دشمنی میں ملک دشمنی پر اتر آۓ ھیں-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 20, 2017
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست سے بےدخل کرنےکی سازش خوفناک اقدام ہے، مخالفین نوازشریف دشمنی میں ملک دشمنی پر اترآئے ہیں۔
ن لیگ نے نہ کسی سےمحاذ آرائی کی اورنہ کرےگی‘ خواجہ سعدرفیق
واضح رہے کہ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میاں محمد نوازشریف اور ان کے خاندان پر فرد جرم عائد کرنا سازش ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔