اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو ہم اپنا پیغام دینےآرہے ہیں، سب سےزیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سہون میں جلسےسےمتعلق ویڈیو پیغام جاری کیا ، جس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سےزیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کےلوگوں کو ہے، سب سے زیادہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ چوری ہوکر باہر گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کو دلدل سےنکالنے کے لیے سہون میں اہم پیغام دوں گا، سندھ میں ظلم ہے، لاقانونیت ہے، چھوٹے کا شتکاروں کو پانی نہیں دیا جاتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ہم اپنا پیغام دینےآرہے ہیں۔
Chairman PTI Imran Khan Exclusive Message for PTI Jalsa Sehwan on 22 October 2017#PTI pic.twitter.com/o5H7HOVxaL
— PTI (@PTIofficial) October 21, 2017
خیال رہے کہ عمران خان نے سندھ آج سندھ کا رخ کررہے ہیں،22 اکتوبر کو سہون میں جلسہ کریں گے، دورے کے دوران یپلزپارٹی کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔