لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے لیے ترمیم نہ کی توانتخابات کا بروقت انعقاد نہیں ہوپائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نئی مردم شماری کے ابتدائی نتائج کا اعلان ہوچکا، انتخابات پرانی مردم شماری کی بنیاد پر کرانا آئین سے متصادم ہوگا۔
نٸ مردم شماری کے ابتادٸ نتائج کا اعلان ھو چکا-اگلےانتخابات پرانی مردم شماری کی بنیادپر کروانا آئین اور قانون سے متصادم ھو گا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 5, 2017
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئینی ترمیم سےگریزاں جماعتیں انتخابات سےخوفزدہ ہیں، مخالفین ووٹ کے بجائے سازش سے اقتدارمیں آنا چاہتے ہیں۔
وزیرریلوے کا کہنا ہے کہ ہر 10 سال بعد نئی مردم شماری آئینی ذمہ داری ہے جبکہ قومی ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کیے بغیرمستقبل کی منصوبہ بندی ممکن نہیں ہے۔
مردم شماری کی بنیاد پر قومی ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کئےبغیرمستقبل کی منصوبہ بندی ممکن نہیں – ھر دس برس بعد نٸ مردم شماری آئینی ذمہ داری ھے-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 5, 2017
مردم شماری کے بجائے آدم خوری کی گئی، فاروق ستار
انہوں نے کہا کہ آخری مردم شماری 1998 میں مسلم لیگ ن لیگ ہی کے دورمیں کرائی گئی، پیپلز پارٹی نے اپنے دورمیں مردم شماری کی ذمہ داری ادا نہیں کی۔
آخری مردم شماری 1998 میں مسلم لیگ ن ھی کے دور میں کرواٸ گٸ – پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدارمیں نٸ مردم شماری کی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کی-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 5, 2017
خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 2013 میں سپریم کورٹ نے جلد مردم شماری کا آئینی حکم دیا، رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے نئی مردم شماری کرائی۔
2013 میں سپریم کورٹ نےجلد از جلد نٸ مردم شماری کروانے کا آٸینی حکم کیا – رکاوٹوں کےباوجود مسلم لیگ ن حکومت نےنٸ مردم شماری کا فریضہ ادا کیا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 5, 2017
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پنجاب کی سیٹیں کم ہوئیں، ہم نے گلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے تعاون کریں تاکہ آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جا سکیں۔
عوام کو حق ِ راۓ دھی سے محروم رکھنے کے خواھشمند انتخابات کا التوأ چاھتے ھیں-پنجاب کی سیٹیں کم ھوئیں ھم نے گِلہ نہیں کیا-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 5, 2017
ppp and pti have to extend co operation for constitutional amendment to hold general elections timely-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 6, 2017
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔