راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف عفور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی خلا کی قیمت پاکستان چکارہا ہے، پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے پر اپنے بیان میں کہا کہ افغان دہشتگردوں کے حملے میں مزید دو جوان شہید ہوگئے، افغان سرحد پر باڑ لگانے کے ساتھ نئی چوکیاں قائم کررہے ہیں، پاکستان نے ا پنے حصے کا کام مکمل کرلیا اور پاک فوج نے تمام علاقے کلیئرکرالیے۔
Two more martyrs today! The price Pak is paying for security vacuum on Afg side of the bdr.
Pak has done its part; cleared all areas, (1/3) pic.twitter.com/1sSCUC21mo— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 13, 2017
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی خلاکی قیمت پاکستان چکارہاہے، پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات جاری ہیں ۔
… fencing, new posts, enhanced presence along bdr & estb of crossing points. More efforts required on Afg side by all stake holders. (2/3) pic.twitter.com/PGugbleCPW
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 13, 2017
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ افغان سرحد پر جوانوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، سرحد کے دونوں طرف فوجیوں ،شہریوں کی زندگی قیمتی ہے، افغانستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے ہوںگے اور بارڈر سیکیورٹی کو موثر بنانی ہوگی۔
Lives of forces & citizens equally precious on both sides. Requires elimination of Ts' sanctuaries in Afg & effective Afg bdr security.(3/3) pic.twitter.com/v994m9dE9L
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 13, 2017
مزید پڑھیں : پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ، 10 دہشت گرد ہلاک ، کیپٹن جنیدحفیظ اور سپاہی رحم شہید
یاد رہے کہ باجوڑایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان حکام کی اپنی حدود میں رٹ نہ ہونے سے دہشتگردایسی کارروائی کررہے ہیں۔