اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شمولیت کی ہمیشہ مخالفت کی، نہ شکرے ٹرمپ سے ذلت اٹھانے کے بعد حکومت کو احساس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کواحسان فراموش قراردیدیا اور کہا کہ امریکاکی قیادت میں جنگ میں شمولیت کی ہمیشہ مخالفت کی، نہ شکرے ٹرمپ سے ذلت اٹھانے کے بعد حکومت کو پاکستان کوجنگ میں گھسیٹنےکی غلطی کا احساس ہوا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، ستر ہزار پاکستانی جان سے گئے اور ملک کو سو بلین ڈالرز کا نقصان ہوا، جنگ میں شمولیت سے پاکستانی معاشرہ انتہاپسندی اورگروپ بندی کاشکار ہوا۔
Pakistan has paid a heavy price in terms of over 70k Pakistani lives lost, $100 bn loss to economy; and society radicalised & polarised. 2/2 pic.twitter.com/MBb3dYVXEW
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 4, 2018
انھوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی پر میرے بیان کے بعد حکومت نے فوری کیا اقدامات کئے۔
مزید پڑھیں : سب کچھ کرنے کے بعد بھی امریکا طعنے دے رہا ہے، عمران خان
یاد رہے گشتہ روز بھی عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نائن الیون سے کچھ لینا دینا نہیں پھر بھی ہم نے جالی اور معاشی نقصان نا سامنا کیا، اتنے نقصان کے باوجود امریکا سے صرف طعنے ہی مل رہے ہیں ۔