راولپنڈی : راولپنڈی کی باہمت اور بہادر لڑکی نے پرس چھینے والے لٹیروں کو نانی یاد دلادی۔
تفصیلات کے مطابق ایک لڑکی دو لٹیروں پر بھاری پڑگئی، گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ، جس میں راولپنڈی میں تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں اسٹریٹ کرمنلز نے لڑکی سے پرس چھیننے کی کوشش کی تو لڑکی نے بائیک سواروں کے پیچھے دوڑ لگائی اور پکڑ کر انکی درگت بنا دی۔
Woman in #Rawalpindi beats robbers who tried to snatch her purse.@omar_quraishi @Xadeejournalist @siasatpk pic.twitter.com/8qh1IIT6Fj
— azhar khan (@Azharkh4) January 19, 2018
اس دوران خوب دھنائی کے بعد ایک ملزم جان بچا کر بھاگا جبکہ ایک پکڑے جانے پر بہانے بازی کرنے لگا ۔
یاد رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ایک لڑکی دو ڈکیتوں پر بھاری پڑ گئی، گلشن حدید کی رہائشی مریم نے دکھائی خوب ہمت، موبائل فون چھین کر دو ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوئے تو کار سوار مریم نے ان کا پیچھا کیا اور اپنی گاڑی سے ٹکر مار کر انھیں نیچے گرا دیا۔
مزید پڑھیں : کراچی کی بہادر بیٹی نے موبائل چھیننے کی کوشش ناکام بنادی، ڈاکو گرفتار
شہریوں نے موقع پر دونوں ملزمان کو پکڑلیا، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسٹیل ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا۔
گرفتار ملزمان کا کہنا تھا کہ خاتون کی گاڑی کی ٹکر ہمیشہ یاد رہے گی۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔