اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کےجھوٹ کبھی ختم نہیں ہوں گے،نوازشریف کے بچے بھی انہی کی طرح جھوٹ بولتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے جھوٹ کھی ختم نہیں ہوں گے، ٹی وی پرکوئی جائیداد نہ ہونے کے دعوؤں سے لے کرجعلی دستاویزات جمع کرانے تک بچے باپ کے نقش قدم پرچل رہے ہیں، نوازشریف کے بچے بھی انہی کی طرح جھوٹ بولتے ہیں۔
The lies by the Sharif family just never end – from TV claims of owning no properties to submission of fake docs, the children follow in their father, Nawaz Sharif’s footsteps of lying.https://t.co/eE6zIc9HZG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 28, 2018
اس سے قبل عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے متعلق غیر ملکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو قرض کے جال میں پھنسا دیا۔
This exposes all the lies and propaganda about the economy spewed by Dar and the Sharifs through billions worth of ads. Reveals how they did the job of economic hit men on Pak by making the country sink into the worst ever debt trap. https://t.co/ijsGnhqFPg
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 28, 2018
انہوں کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے بارے میں شریفوں اور ڈار نے اربوں روپے کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ ’اس مضمون میں ساری داستان درج ہے کہ کیسے انہوں نے پاکستان کے لیے اکنامک ہٹ مین کا کردار ادا کیا اور اسے قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑ دیا۔
ملکی معیشت کے بارے میں شریفوں اور ڈار نے اربوں روپے کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ اس مضمون میں ساری داستان درج ہے کہ کیسے انہوں نے پاکستان کیلئے "اکنامک ہٹ مین” کا کردار ادا کیا اور اسے قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑدیا۔ https://t.co/M4MTCTQBuC
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 28, 2018
مزید پڑھیں : نواز شریف قوم کا 300 ارب روپے لوٹ کر باہر لے گیا، عمران خان
یاد رہے کہ ہری پور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے چوری اور کرپشن کیلئے ادارے تباہ کئے، شاہد خاقان عباسی جیسا وزیر اعظم پوری تاریخ میں نہیں آیا، نواز شریف قوم کا 300 ارب روپے لوٹ کر باہر لے گیا، اس کے باوجود اگر شاہد خاقان عباسی انہیں مظلوم سجھتے ہیں تو ان سے بڑا بے وقوف نہیں دیکھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 2018 کا عام انتخابات نااہل حکمرانوں کا فیصلہ کرے گا۔