ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں مطلع کیا ہے کہ ان کی نئی آنے فلم ’راضی’ کا ٹریلر جلد جاری ہوگا، جس میں وہ کشمیری لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلم راضی کی کہانی بھارتی ناول کالنگ سہمت پر مبنی ہے جس میں عالیہ بھٹ کشمیری خاتون کے روپ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
فلم ’راضی‘ میں عالیہ بھٹ کے ہمراہ وکی کوشال مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازداں بیٹی کے ہمراہ پہلی بار کسی فلم میں نظر آئیں گی۔
اداکارہ علیہ بھٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فلم کی ریلیز کے حوالے سے کہا کہ ‘پرسوں ملتے ہیں صبح میں راضی ہوں‘۔
Parso milte hain.. subah! Main #RAAZI hoon.. @meghnagulzar @vickykaushal09 @karanjohar @DharmaMovies @JungleePictures @apoorvamehta18 @Soni_Razdan pic.twitter.com/0A7Gb7fMGn
— Alia Bhatt (@aliaa08) April 8, 2018
فلم کی شوٹنگ مقبوضہ کشمیر میں کی گئی ہے، عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ یہ فلم بالی ووڈ کی روایتی فلموں سے ہٹ کر ہوگی، یقین ہے کہ فلم باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔
دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’راضی‘ کا ٹریلر 10 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ فلم 11 مئی کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ نے ورون دھون کے ساتھ فلم بدری ناتھ کی دلہنیا میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم باکس آفس پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی۔