اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کاروباری مفادات کو مسئلہ کشمیر اور قومی مفاد پر ترجیح دی، بندوق کی نوک پرامن اورخوشگوار تعلقات ممکن نہیں، اقتدار میں آئے تو کشمیر پر جامع، متحرک اور مؤثر پالیسی بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سری نگر کے جریدے کشمیر نریٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی رہنما بھارت سے تعلقات کامخالف نہیں، بندوق کی نوک پرامن اور خوشگوار تعلقات ممکن نہیں۔
[bs-quote quote=”نوازشریف نے اہل کشمیر کی حق خودارادیت کی تحریک کو نقصان پہنچایا” style=”default” align=”left” author_name=”عمران خان ” author_job=”پی ٹی آئی ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/IK.jpg”][/bs-quote]
عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بزور قوت اہل کشمیر کے حقوق غصب کررہی ہے، مودی سرکارکشمیرمیں انسانی حقوق پامال کر رہی ہے، پائیدارامن تنازعات کے حل سے وابستہ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمرکزی حیثیت کاحامل ہے، جس کا حل ناگزیر ہے، مشرقی تیمور کی طرح حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں پوشیدہ ہے، ہم اہل کشمیرکےحق خودارادیت کیساتھ کھڑےہیں۔
انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اہل کشمیر کی حق خودارادیت کی تحریک کو نقصان پہنچایا، نوازشریف نےبھارت میں حریت قیادت سے ملاقات تک نہ کی اور اہل کشمیرکی آوازبننےکی بجائےکاروبارکوفوقیت دی، نوازشریف نے کاروباری مفادات کو مسئلہ کشمیر اور قومی مفاد پرترجیح دی۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ کشمیرکمیٹی ہرلحاظ سےناکامی کااستعارہ ہے،کشمیرکمیٹی والے مولانا نے مراعات لینے اورسرکاری خرچ پردنیا گھومنے کے لئے کشمیرکمیٹی کی سربراہی قابومیں کررکھی ہے۔مولانا کی ساکھ ایسی ہے کہ کئی یورپی ممالک انہیں ویزا نہیں دیتے۔
[bs-quote quote=” اقتدارملا توجامع،متحرک اورموثرکشمیرپالیسی بنائیں گے” style=”default” align=”right” author_name=”عمران خان ” author_job=”پی ٹی آئی” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/IK.jpg”][/bs-quote]
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کشمیر کےحوالے سے مکمل سوچ رکھتی ہے، اہل کشمیرکےحق کیلئےاوربھارتی جبروتسلط کیخلاف آوازاٹھاتے رہیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزیدکہا کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت تعلقات کی نوعیت کا تعین کرتا ہے۔ اقتدار ملا تو جامع،متحرک اور موثر کشمیرپالیسی بنائیں گے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیرمیں معصوم کشمیریوں پر بھارتی فورسزکے مظالم کی شدید مذمت کی تھی۔
ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لئے جمہوری جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ کو ایکشن لینا چاہئیے۔