صرف جمہوری طریقے سے آنے والی حکومت ہی ملکی مسائل حل کرسکتی ہے: شاہد خاقان عباسی

Shahid Khaqan Abbasi

کراچی: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی ترقی کرے گا، تو پاکستان ترقی کرے گا، پاکستان کی ترقی کراچی سے جڑی ہوئی ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے این ای ڈی یونیورسٹی میں نئے انکیوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پیدائش کراچی کی ہے، این ای ڈی یونیورسٹی سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

[bs-quote quote=”کراچی میں آپریشن کے بعد جرائم کی شرح انتہائی کم ہوگئی، موجودہ حالات میں فیصلے کرنے بہت مشکل ہوگئے ہیں، تمام مشکلات کے باوجود حکومت نے ترقیاتی کام کئے، ملکی ترقی کے لئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے” style=”style-2″ align=”center” author_name=”وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی”][/bs-quote]

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے کراچی کی روشنیوں کو بحال کیا، کراچی میں امن کی بحالی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے بعد جرائم کی شرح انتہائی کم ہوگئی، خوشی ہے کہ ہماری حکومت ہر ہفتے نئے منصوبے کاافتتاح کرتی ہے.

انھوں نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود حکومت نے بہت سے ترقیاتی کام کئے، صرف جمہوری طریقے سے آنے والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے.

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں فیصلے کرنے بہت مشکل ہوگئے ہیں، ملک میں جمہوری حکومت نہ ہوتی تو اتنی ترقی نہ ہوتی، سال میں بجلی کے متعدد منصوبے لگائے گئے ہیں، ملکی ترقی کے لئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے.

قبل ازیں وزیراعظم نے کراچی آمد کے بعد پاکستان کے پہلے ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کا افتتاح کیا، اس دوران شان دار آتش بازی سے فضا جگمگا اٹھی۔


نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ ہوگیا، 15 مئی کو اعلان ہوگا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔