لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کے لئے ہیں،ایٹمی پاکستان کا خالق، جدید پاکستان کا معمار نوازشریف نا اہل،باقی سب اہل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کے اہلی کے فیصلے پر درعمل دیتے ہوئے کہا ایٹمی پاکستان کا خالق، جدید پاکستان کا معمار نوازشریف نا اہل،باقی سب اہل ہیں۔
ایٹمی پاکستان کا خالق
جدید پاکستان کا معمار
نواز شریف نا اھل
باقی سب اھل ھیں 🙏🏻
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) June 13, 2018
خواجہ سعد رفیق ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہم عدالتوں سے سیاستدانوں کی نااہلی کی حمایت نہیں کرتے، شیخ رشید سے مقابلہ سیاسی میدان میں ہوگا، سارے ضابطے صرف نوازشریف کو سزا دینے کے لئے ہیں، قوم کُھلی آنکھوں سے سب ناانصافیاں دیکھ رہی ہے۔
عدالتوں سے سیاستدانوں کی نااھلی کی حمایت نہیں کرتے
شیخ رشید سے مقابلہ سیاسی میدان میں ھو گا
سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کے لئے ھیں
قوم کُھلی آنکھوں سے سب زیادتی دیکھ رھے ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) June 13, 2018
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا اور ن لیگ کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کردی۔
شکیل اعوان نےدرخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ شیخ رشیدنے دو ہزار تیرہ کے کاغذات نامزدگی میں اثاثےکم ظاہر کیے، اثاثے چھپائے، غلط بیانی کی گئی۔
عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 2018 کے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔