کراچی : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کا کہنا ہے کہ ہم جیل اورعدالت جاتے ہوئے بڑے ہوئے، بچے تھے تب نہیں چھپے اور اب بھی نہیں چھپیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہم بچپن سے جواب دےرہے ہیں، ہم جیل اور عدالت جاتے ہوئے بڑے ہوئے، 11 سال مذاق نہیں ہوتے،کیسز نئے نہیں، بچے تھے تب نہیں چھپے اور اب بھی نہیں چھپیں گے۔
We’ve been answerable to courts since toddlers. My mother went from carrying us in her arms to holding us by her hand as we grew going to jails & courts. 11 years is not a joke. Cases are nothing new, we didn’t hide as children & wont be hiding now ❤️ https://t.co/ZHfdIQczEF
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) August 18, 2018
گزشتہ روز میگا منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
جس کے بعد جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری حفاظتی ضمانت کے لئے بیٹی آصفہ اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔
مزید پڑھیں : سابق صدرآصف زرداری نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی
جہاں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی اور دلائل کے بعد سابق صدر کی درخواست منظور کرلی۔
صحافیوں نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ وزیراعظم حلف اٹھا رہے ہیں اور آپ عدالت کے چکر لگا رہے ہیں، جس سابق صدر نے جواب دیا اس طرح تو ہوتا ہے، اس طرح کے کاموں میں۔