ممبئی: تنازعات میں گھری ٹی ٹین لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، سابق بھارتی کپتان نے لیگ سے دور رہنے کا اعلان کر دیا.
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ سے متعلق ایک اور تنازع سامنے آگیا، لیجنڈ کرکٹر اظہر الدین نے لیگ کی پیش کش رد کر دی.
سابق بھارتی کپتان نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجھےٹی ٹین لیگ سے ڈائریکٹر ٹیلنٹ ہنٹ کی پیش کش تھی، مگر متنازع میڈیا رپورٹس سے گھری ٹی ٹین لیگ سےدوررہنا بہترہے.”
مزید پڑھیں: ٹی ٹین لیگ: چیئرمین پی سی بی کے تحفظات کا اب تک جواب نہیں مل سکا
یاد رہے کہ پی سی بی چیئرمین نے گذشتہ دونوںنیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ٹی 10 لیگ سے متعلق معلومات میسر نہیں کہ ان کے اسپانسرز کون ہیں، فرنچائز کس کے پاس ہے، لیگ کے لیے پیسا کہاں سے آ رہا ہے، تسلی ہونے تک اپنے کھلاڑی ٹی 10 لیگ میں نہیں بھیجے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق کپتان آصف اقبال نے ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے تماشا قرار دیا تھا، دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفرازنواز کی جانب سے لیگ پرپابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے.