اسلام آباد: یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے پر سیاسی رہنماؤں اور چیئرمین پی سی بی نے مبارک باد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے اور 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر شاہ محمود قریشی، احسان مانی، شعیب اختر، فواد چوہدری اور فیصل جاوید نے مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرکٹر یاسر شاہ کو عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلںٹ کی کوئی کمی نہیں، پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی قیمتی اثاثہ ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے بھی خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے یاسر شاہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لیگ اسپنر نے ملک کا نام روشن کیا۔
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے پر یاسر شاہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
Congratulations to our pride of Swabi Pakistan Yasir Shah for breaking a 82 years old record. Massive achievement MashALLAH. Rare talent we have. You are our hero dear @Shah64Y
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) December 6, 2018
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ یاسر شاہ کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، یاسر شاہ کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے پرامید اور دعاگو ہوں، یاسر شاہ میچ ونر کھلاڑی ہے اور کھیل کے لیے اس کا رویہ شاندار ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یاسر شاہ کی پرفارمنس قابل فخر ہے، ان کی کارکردگی پر خوشی ہے۔
So happy for #YasirShah you made us proud boy, come on Pak media give this legend his due whats the fun in showing a presser of reminants of past like @sherryrehman she has zero contribution to the people or society these people have already hone in the wastebin of the history
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 6, 2018
سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی یاسر شاہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بہت ہی اچھا اسپیل کیا آپ اس کے حق دار تھے۔
Congratulations PAK team thoroughly deserve it ..
Well done yasir Shah what a amazing spell by you.. pic.twitter.com/9yrZsd11UH— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 27, 2018
مزید پڑھیں: یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بیاسی سال پرانا ریکارڈ توڑدیا
واضح رہے کہ یاسر شاہ نے 33 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرکے 82 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے، تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اس سے قبل آسٹریلوی اسپنر کلیری گریمٹس کے پاس تھا انہوں نے 1936 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔