ممبئی: بالی ووڈ کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’سمبا‘ 100 کروڑ کلب کی ریس میں شامل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق چار روز قبل ریلیز کی فلم ’ سمبا‘ کو شائقین نے بہت پسند کیا جس میں رنویر سنگھ اور سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
’سمبا‘ میں بھارت میں خواتین سے ہونے والی زیادتیوں کے واقعات کو موضوع بنایا گیا جسے کامیڈی اور ایکشن کے ساتھ پیش کیا گیا، فلم میں اجے دیوگن اور اکشے کمار بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سمبا: ایک بدعنوان پولیس افسر، جو اچانک ایمان دار بن گیا
بالی ووڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلم نے باکس آفس پر حیران کن بزنس کیا اور چار روز میں 96 کروڑ 35 لاکھ روپے کمائے، ساتھ ہی فلم 100 کروڑ کلب کی ریس میں بھی شامل ہوگئی۔
#Simmba ends 2018 on a thunderous note… Records superb numbers on Mon [31 Dec]… Will continue its victory march today [1 Jan]… It’s #Simmba wave at the BO… Fri 20.72 cr, Sat 23.33 cr, Sun 31.06 cr, Mon 21.24 cr [better than Fri]. Total: ₹ 96.35 cr. India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 1, 2019
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ فلم 200 کروڑ سے بھی زائد کاروبار کرسکتی ہے۔
یاد رہے کہ سمبا کے ذریعے سارہ علی خان نے ڈیبیو کیا جبکہ یہ رنویر سنگھ کے کیریئر کی دوسری بڑی فلم ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ 21 دسمبر کو شاہ رخ خان کی میگا بجٹ فلم زیرو ریلیز ہوئی تھی مگر وہ بری طرح سے فلاپ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان مٹھائی بانٹنے مندر پہنچ گئیں
رنویر سنگھ فلم میں ایک بدعنوان پولیس افسرا کا کردار ادا کررہے ہیں جو اس مقدس پیشے میں صرف پیسے کمانے کی غرض سے آتے ہیں اور انہیں کسی کام میں کوئی دلچپسی نہیں ہوتی البتہ اُن کی زندگی میں چند ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جس کے بعد سمبا ایک ایماندار شخص بن کر جرائم کے خلاف جدوجہد کا آغاز کرتا ہے۔