اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا.
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ اسد عمر، وزیرمواصلات مراد سعید، وزیر بحری امور علی زیدی نے شرکت کی.
[bs-quote quote=”معاشی حب ہے، معیشت کے استحکام وترقی میں کراچی کا کلیدی کردار ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]
اجلاس میں وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی، وزیر آبی ذخائر فیصل واوڈا اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے، اجلاس میں شہر قائد میں وفاقی حکومت کےتحت ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا.
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، معیشت کے استحکام وترقی میں کراچی کا کلیدی کردار ہے.
انھوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ، صاف پانی، سیوریج، ہاؤسنگ اور دیگرمسائل کا ادراک ہے، وفاقی حکومت مسائل پرقابو پانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی.
مزید پڑھیں: وزیراعظم رواں ماہ سندھ کا دورہ کریں گے، اہم سیاسی رہنما سے ملاقات کا امکان
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے منصوبوں پر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت کی.
یاد رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں ای سی ایل میں شامل ناموں سے مشاورت پر کی گئی، حکومت نے کوئی بھی نام فوری نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا، تمام نام ریویو کمیٹی میں بھیجے جائیں گے.