لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چولستان کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے عوام کو میسر سہولیات کا جائزہ لیا.
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے بغیر کسی پروٹوکول چولستان کا دورہ کیا، وہ خود گاڑی ڈرائیو کرکے پہنچے۔
اپنے اس دورے میں انھوں نے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور ایک نلکے سے پانی پیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی.
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پانی کی کوالٹی چیک کی اور موقع ہی پر ہدایت جاری کیں.
خیال رہے کہ آج عثمان بزدار نے تحصیل احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل کا دورہ کروں گا، ہمارا ہر لمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کے لئے وقف ہے.
چولستان میں وزیراعلی نے خود نلکے سے پانی پیا اور اسکی کوالٹی چیک کی pic.twitter.com/oFtnIEs7NX
— Dr. Shahbaz GiLL (@ShabazGil) January 2, 2019
انھوں نے کہا کہ صفائی انتظامات بہتر بنانا مقامی اداروں کی ذمے داری ہے، تحریک انصاف کی حکومت کو ورثے میں تباہ حال معیشت ملی، مختصر عرصے میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے.
مزید پڑھیں: قانون کی بالادستی، میرٹ اور شفافیت کا فروغ ہمارا ہدف ہے، عثمان بزدار
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کھوکھلے نعروں کا دور گزرچکا،عملی اقدامات کی گواہی خودعوام دیں گے، کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا.