خیرپور بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی

Karachi

خیر پور : صوبہ سندھ میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ سندھ کے شہر خیر پور کے پائی پاس پر پیش آیا جہاں ٹریفک حادثے نے ایک پولیس اہلکار کی جان لے لی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خیر پور بائی پاس پر کراچی سے سکھر جانے والے مسافر بس اور پولیس موبائل میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں : ڈی جی خان: خطرناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ 26 دسمبر 2018 کو ڈی جی خان میں انڈس ہائی وے پر پائیگاہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوا تھا جس کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں : میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔