امریکا پاکستان کی اہمیت کوسمجھ کرآگے بڑھےتومعاملات میں بہتری آئے گی‘ فواد چوہدری

Fawad Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے، امریکا سے تعلقات میں بہتری خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا پاکستان کی اہمیت کوسمجھ کرآگے بڑھےتومعاملات میں بہتری آئے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے، امریکا سے تعلقات میں بہتری خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے، افغانستان میں استحکام کے تناظرمیں امریکا کا کرداراہم ترین ہے۔

نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں‘ امریکی صدر

یاد رہے کہ گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملنے کے منتظرہیں اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں‘ ایلس ویلز

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں جنوبی ایشیا کے لیے نائب امریکی وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔