زرداری، نواز شریف دوریاں ختم کرانے کے لیے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر متحرک

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان دوریاں ختم کرانے کے لیے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر متحرک ہو گئے، دونوں رہنماؤں کے درمیاں ہونے والی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

[bs-quote quote=”آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر نواز شریف سے ملاقات کے لیے فوری ہامی بھرنے سے معذرت کر لی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرائع”][/bs-quote]

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کارروائیوں پر اظہارِ تشویش کیا۔

آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمتِ عملی پر بھی مشاورت کی، فضل الرحمان نے آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے آمادہ کرنے کی بھی کوششں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ موجودہ صورتِ حال میں تمام گلے شکوے ختم کر دینے چاہئیں، اور اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کر حکمتِ عملی طے کرنی چاہیے۔


یہ بھی پڑھیں:  احتساب سے خوف زدہ اپوزیشن نے گرینڈ الائنس بنانے کے لیے سر جوڑ لیے


فضل الرحمان نے کل آصف زرداری کو نواز شریف سے با ضابطہ ملاقات کی تجویز دی، ان کا مؤقف تھا کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، تاہم آصف زرداری نے ملاقات کے لیے فوری ہامی بھرنے سے معذرت کر لی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیل میں ہیں، ملاقات کیسے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پی پی رہنما نے مشاورت کے بعد آگاہ کرنے کا کہا۔