لاہور : نوسالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لواحقین تاحال انصاف کے منتظر، پولیس ناکام

نوسالہ بچی

لاہور : نوسالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، مقدمہ درج ہونے کے بیس روز گزرنے کے بعد بھی لواحقین کو انصاف نہیں ملا، پولیس تاحال اصل ملزمان تک نہ پہنچ سکی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے لوہاری کے علاقے میں نوسال کی بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعہ کو بیس دن سے زائد کا عرصہ گزر گیا، نو سال کی بچی عائشہ کا والد طارق جمیل انصاف کا منتظر ہے۔

بچی کو زیادتی کے بعد گزشتہ ماہ 18دسمبر کو قتل کیا گیا تھا، قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ لوہاری میں درج ہے، پولیس نے شک کی بنیاد پر بچی کے ماموں اور خالہ سمیت چند افراد کو حراست میں لیا تھا۔

متوفیہ عائشہ کے والد طارق جمیل کا مؤقف ہے کہ پولیس نے بچی کی خالہ کی طبیعت بگڑنے پر اسے گھر واپس بھیج دیا اور اب پولیس کیس میں ٹال مٹول سے کام لےرہی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا اور پولیس تاحال اصل ملزمان تک نہیں پہنچ سکی۔

مزید پڑھیں: نوشہرہ ، نو سالہ بچی اغواء، مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش قبرستان سے ملی

واضح رہے کہ 29 دسمبر کو بھی نوشہرہ میں سفاک درندوں نے ایک اور ننھی کلی مسل دی تھی، نو سال کی بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، نامعلوم ملزمان نے واردات کے بعد معصوم بچی کی لاش قبرستان میں پھینک دی۔

بچی بدھ کو گھر سے مدرسے کے لئے گھر سے نکلی لیکن رات گئے تک واپس نہ آئی، والدین نے بچی کی گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھا نے میں درج کرائی تھی۔