ورلڈ کپ 2019، قومی سلیکشن کمیٹی نے پلان کو حتمی شکل دے دی

لاہور: ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، میگا ایونٹ کے لیے 25 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی سلیکشن کمٰٹی نے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، سلیکشن کمیٹی 25 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے، کامران اکمل، عمر اکمل، سلمان بٹ ورلڈکپ پلان کا حصہ نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر وہاب ریاض، صہیب مقصود، محمد عرفان بھی ورلڈ کپ پلان کا حصہ نہیں ہیں۔

[bs-quote quote=”کامران اکمل، عمر اکمل، سلمان بٹ ورلڈکپ پلان کا حصہ نہیں ہیں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

فاسٹ بولر محمد عباس، عابد علی، لیگ اسپنر یاسر شاہ، محمد حفیظ، امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، فہیم اشرف ورلڈ کپ پلان میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان، عثمان خان شنواری، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر عماد وسیم بھی ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں۔

فاسٹ بولر جنید خان، وقاص مقصود، میر حمزہ ورلڈ کپ پلان میں شامل ہیں جبکہ حارث سہیل اور رومان رئیس کی فٹنس کو مانیٹر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا انعقاد انگلینڈ میں 30 مئی سے 14 جولائی تک ہوگا، 46 دن تک چلنے والے اس میگا ایونٹ میں 48 میچ کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کو 1992 میں منعقدہ ورلڈ کپ کے طرز پر کرانے کی منظوری دے دی ہے، عالمی روبن راؤنڈ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔