لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہر بھر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں بادلوں نے بسیرا ڈال لیا، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے دھند کا بھی خاتمہ ہوگیا۔
لاہور جیل روڈ، گلبرگ، مال روڈ اور ماڈل ٹائون میں بوندا باندی کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات نے لاہور اور نواحی علاقوں میں بارش کی نوید سنا رکھی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرکھی ہے۔
خیال رہے کہ شہر قائد میں گذشتہ روز بادل چھائے رہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں 2 روز تک بوند اباندی کا امکان ہے۔
ملک بھرمیں بارش کے نئے سلسلے کا آج سے آغازہوگا
یاد رہے کہ دو روز قبل گلگت، استور، نگر، غذر، ہنزہ اور بلتستان ڈویژن میں ہونے والی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کی وجہ سے ضلع نگر میں شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ استور شاہراہ بھی برف باری کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہوگئی تھی۔