راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان السعود نے ملاقات کی۔
جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دل چسپی اور علاقائی سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ 20 دسمبر کو ترک وزیر قومی دفاع نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں علاقائی سیکورٹی کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترک وزیر قومی دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دل چسپی بہ شمول دفاعی سیکورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ترک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی سراہا۔