ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے بھارتیوں سے سوال پوچھا ہے کہ کیا ہم واقعی میں آزاد ہیں؟ ہمیں آزادیِ اظہار رائے کی اجازت ہے؟۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان کے بھارت کی آزادی کے حوالے سے بنائی جانے والی ٹیلی فلم ’روبرو روشنی‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا جسے 26 جنوری کو نشر کیا جائے گا۔
ٹریلر میں عامر خان نے بھارتی شہریوں سے زندگی سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا ہمیں آزادی اظہارِ رائے کی مکمل اجازت ہے؟ ویڈیو کے آخر میں مسٹرپرفیکٹ نے یہ بھی سوال اٹھایا ’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟‘۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی سب سے بدتہذیب کھلاڑی ہے: نصیر الدین شاہ
عامر خان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ہم گٹھن والے معاشرے میں زندہ ہیں اور ایک پنجرے میں بند ہوکر اپنی زندگی گزار رہے ہیں جس کی چابی کسی اور کی جیب میں ہے۔
مسٹر پرفیکٹ نے بھارتی شہریوں سے اہم پیغام میں بھارتیوں کا شعور بیدار کیا اور اُن سے گزارش کی کہ وہ بھی اپنی زندگی اور حقوق سے متعلق سوالات کریں کیونکہ یہ اُن کا حق ہے۔
عامر خان کی یہ ٹیلی فلم کالج طالب علموں کی زندگیوں پر مبنی ہے جس میں ایک نوجوان کو قتل کردیا جاتا ہے علاوہ ازیں ’روبرو روشنی‘ میں بھگت سنگھ کا کردار بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے تعلیمی نظام کا پردہ چاک کرنے والی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کو بڑا دھچکا
یاد ہے کہ 2015 میں عامر خان نے اس قسم کے سوالات اٹھائے تھے جس کے بعد انہیں اور گھر والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں۔ روبرو روشنی کی پروڈکشن عامر خان خود کررہے ہیں۔