لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں لڑکیوں کا کرکٹ کی سمت آنا از حد ضروری ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. احسان مانی کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا.
احسان مانی کے مطابق اگلے دو سال میں پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے کے خواہش مند ہیں، پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں.
احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس اسٹرکچر، ڈویلپمنٹ، احتساب ہونا چاہیے، ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی گئی ہے.
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سب مایوس ہیں، سیریز کے اختتام کے بعد پرفارمنس کا جائزہ لیں گے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کارکردگی اچھی نہیں تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہر ملک سے بات کررہے ہیں.
مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن فور کا آفیشل نغمہ ریلیز کردیا گیا
احسان مانی کا کہنا تھا کہ اے بی ڈویلیئرز سمیت دیگر غیر ملکی کر کٹرز پاکستان آنےکو تیار ہیں، پی سی بی کی طرح دیگر اسپورٹس فیڈریشنز کو خود فنڈز پیدا کرنا ہوں گے.
ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو فنڈز دیتی ہے، اس کا احتساب بھی ضروری ہے، پی ایس ایل بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے، تین سال میں پی ایس ایل کامیاب رہا.