بارش کا سلسلہ ختم، آج صبح سے کراچی کا موسم معمول پر آجائے گا: محکمہ موسمیات

بارش

کراچی: شہرقائد میں بارش کا سلسلہ ختم ہوگیا، آج صبح سے شہر کا موسم معمول پر آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا، تاہم آج رات کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، صبح سے موسم معمول پر آجائے گا۔

ڈی جی میٹ کے مطابق آج رات درجہ حرارت 11سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے، اور شہر میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ آج رات تھم گیا، بارش کے بعد سڑکوں‌ پر سیوریج اور بارش کا پانی کھڑا ہوگیا اور ٹریفک جام کا مسئلہ سامنا آگیا، جس کی وجہ سے شہریوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی:‌میئرکا بارش کے بعد شہر کی صورت حال کا نوٹس، ہنگامی اقدامات کی ہدایت

بعد ازاں شہری انتظامیہ کے بلدیاتی عملے نے لیاقت آباد اور غریب آباد انڈر پاس کو کلیئر کر دیا، انڈر پاس کے سائیڈ پر موجود پرنالوں کو کلیئر کر کے پانی نکال دیا گیا، ساتھ ہی گزشتہ روز لیاقت آباد میں دھسنے والی سڑک بھی کلیئرکر دی گئی۔

خیال رہے کہ میئر کراچی نے بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر کھڑے پانی کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔