کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 14 ملزمان گرفتار

Karachi

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ لطیف پولیس نے نیشنل ہائی وے کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتارکرلیا، ملزم سے 3 دستی بم اورموبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔

ملیرسٹی پولیس نےغریب آباد میں چھاپہ مارکراسٹریٹ کرائم اورمنشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، ملزم سےغیر قانونی اسلحہ اورچرس برآمد کی۔

سہراب گوٹھ پولیس نے الاآصف اسکوائرپرپیٹرولنگ کے دوران کارروائی میں اسٹریٹ کرمنل گرفتارکرلیا، گرفتارملزم سےغیر قانونی اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلیں۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسرکا کہنا ہے کہ بہادرآباد پولیس کی ٹیپوسلطان روڈ پر کاروائی کے دوران پانچ ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان سے بڑی تعداد میں مضر صحت گٹکا لاکھوں روپے مالیت کی پچاس من چھالیہ برآمد کرلی۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں ہوٹل کے قریب پولیس مقابلے کے بعد دوملزمان زخمی حالت میں گرفتارکرلیے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دوپستول اوردوموٹرسائیکلیں برآمد کرلی۔

کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی : کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔