نوازشریف بالکل نارمل ہیں، یہ لوگ عوام کونارمل نہیں سمجھتے‘ فیاض الحسن چوہان

Fayyaz ul Hassan Chohan

لاہور: پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ محترمہ مریم بی بی سے درخواست ہے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف قومی مجرم ہیں ہم کبھی بھی نہیں چاہیں گے طبیعت بگڑے۔

پنجاب کے وزیراطلاعات نے کہا کہ دل بڑھنے کی بیماری میں کوئی اسپیشل ٹریٹمنٹ درکارنہیں ہوتا، ایسی بیماری نہیں کہ اسپتال داخل کیا جائے، بس پرہیزکرنا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف کے لیے گھرسے کھانا آتا ہےانہیں مکمل پروٹوکول دیا جا رہا ہے، حکومت کی طرف سے نوازشریف پرکوئی قدغن نہیں ہے۔

پنجاب کے وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف بالکل نارمل ہیں، یہ لوگ عوام کونارمل نہیں سمجھتے، جھوٹ بے نقاب ہوجاتا ہے، سب سچ سامنے آجاتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ محترمہ مریم بی بی سے درخواست ہے جھوٹ بولنا چھوڑدیں،پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا گیا،عوام سے جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جولوگ پاکستان کے خلاف بات کریں گے عوام ان کی زبان کاٹ دیں گے، انشااللہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ہرشعبہ میں ترقی کرے گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ نوازشریف کی زندگی کو خطرہ ہے، نوازشریف کی بیماری بڑھ رہی ہے۔