ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والے راتوں رات بھائی بھائی بن گئے: شاہ محمود قریشی

عمر کوٹ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے  والے راتوں رات بھائی بھائی بن گئے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 14 قومی اسمبلی کی سیٹیں کراچی سے پی ٹی آئی کو ملیں، وہ ہوا جوکراچی سے چلی، وہ ساون کی گھٹابن کر عمر کوٹ پربرسے گی.

[bs-quote quote=” آج کہہ رہا ہوں، 18ویں ترمیم پرنظر ثانی کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

انھوں نے شرکا کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مانتا ہوں کہ تمھارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، مگر حالات ضرور  بدلیں گے۔

انھوں نے کہا کہ گلگکت، کشمیر کے انتخابات میں میری نگاہ تبدیلی دیکھ رہی ہے، آج کہہ رہا ہوں، عنقریب بہت کچھ ہونے والا ہے.

انھوں نے حکومت کے خلاف جاری پروپیگنڈے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کہہ رہا ہوں، 18ویں ترمیم پرنظر ثانی کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں.

انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا خوف ہے، جو یہ لوگ ایک ہو رہے ہیں، مرکزاور قومی اسمبلی میں تبدیلی آگئی، یہ تبدیلی کا خوف ہے، جو آج سب اکٹھے ہو رہے ہیں، تمھیں حکومتوں سےغرض ہوگی، ہمیں پاکستان سے غرض ہے، حکومت جاتی ہے، تو جائے پاکستان کا سودا نہیں کریں گے.

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر انھیں پنجاب سے بھگا سکتے ہیں، تو انھیں سندھ سے بھی بھگا سکتے ہیں، خوف کے بادل چھٹ جائیں گے، خوف کی زنجیریں کھل جائیں گی، آج عمران خان کے لئے یہاں سے پیغام لےکر جانا چاہتا ہوں.

مزید پڑھیں: تحریک انصاف چاہتی ہے پولیس میں بہتری آئے: وزیر خارجہ

انھوں نے شرکا سے سوال کیا کہ میں عمران خان کو لے کر آؤں؟ اگر کپتان آیا، تو استقبال کرو گے؟ یہ کہتے ہیں، سندھ میں نہ جانا، مایوسی ہو گی، مگر اب تیاری کرو، گھر گھرمیرا پیغام پہنچاؤ، سب وعدہ کرو.

انھوں‌ نے پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ انھیں کہہ دینا کہ تم جیت کربھی نہ آئے، وہ ہار کربھی ہمارے ساتھ تھے.