سرگودھا: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں واقع مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا میں مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں مکان اور 2 دکانوں کی چھتیں گر گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں واقع مکان میں گزشتہ روز گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں لڑکا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
راولپنڈی:گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ 3 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں واقع مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 23 دسمبرکو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔