کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا، ملزم نے پولیس اہلکارپرویزکو 2016 میں قتل کرنے کا اعتراف کیا، پرویزتھانہ چاکیواڑہ میں تعینات تھا۔
سائٹ سپرہائی وے پولیس نے گل گوٹھ اورجنجال گوٹھ میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران چار ملزمان گرفتارکیے، گرفتارملزمان سے دوکلو سے زائد چرس اور موبائل فونزاوردومسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔
شاہراہ نور جہاں پولیس نے چارمنشیات فروشوں کوگرفتارکرکے منشیات برآمد کرلی۔ ڈیفنس پولیس نے کاروائی کے دوران دو ڈکیت گرفتار کرکے دوپستول اورچارموبائل فونزبرآمد کیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔
کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 14 ملزمان گرفتار
واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔