ملتان : پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نیاپاکستان نئےاورپرانےلوگ مل کربنائیں گےزرتاج گل نے ایساکام کیاجو کہاجاتا تھاکوئی نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں بیت المال ریجنل آفس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا عرصے سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کی بات کرتے رہے ہیں، تخت لاہورایک مضبوط اورگہری جڑوں والی چیزتھی۔
[bs-quote quote=”جنوبی پنجاب صوبہ توضروربنےگا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”جہانگیر ترین "][/bs-quote]
جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومت نےجنوبی پنجاب کادفترشملہ پہاڑی پربناکرلوگوں کاحق مارا، آج جواس حکومت کےساتھ ہورہاہےوہ بالکل ٹھیک ہے، جنوبی پنجاب صوبہ توضروربنےگا، جنوبی پنجاب سیکٹریٹ کافیصلہ جلدہی کرناہوگا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما نے کہا نیاپاکستان نئےاورپرانےلوگ مل کربنائیں گے، زرتاج گل نےایساکام کیاجوکہاجاتاتھاکوئی نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیت المال کواوربھی سپورٹ کریں گے، تمام وفاقی اداروں کےسربراہ بھی عون عباس جیسی سوچ رکھیں۔
مزید پڑھیں : پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائزحق ضرور دلوائے گی، جہانگیر ترین
یاد رہے چند روز قبل تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائزحق ضرور دلوائے گی، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل اب لاہور نہیں، جنوبی پنجاب میں ہی حل ہوں گے کیونکہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ جولائی کے اوائل سے کام شروع کر دے گا، لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ عوام دوست قانون سازی کیلئے دیئے ہیں۔
گزشتہ ماہ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی دورمیں ہی بنےگا،جس کیلئے کام جاری ہے۔