جدہ: ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی، بیٹے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے گزشتہ روز اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی، انہوں نے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔
Alhamdulillah #Umrah pic.twitter.com/h6CG7Df0XK
— Azhar Ali (@AzharAli_) January 28, 2019
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اظہر علی اور ان کا بیٹا احرام میں نظر آرہے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے اظہر علی کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی گئی۔
فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی اظہر علی کو مبارک باد دی اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی، جس پر اظہر علی نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ خیرمبارک، انشاء اللہ ضرور۔
Kher mubarek InshA Allah zaroor
— Azhar Ali (@AzharAli_) January 28, 2019
مزید پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی
واضح رہے کہ گزشتہ سال یکم نومبر کو اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میری زیازہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے پوری کوشش کی اور پرفارمنس دی، چانس ملنا نہ ملنا اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ میرے حساب سے یہ ریٹائرمنٹ کے لیے اچھا وقت ہے۔ اپنے فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر سمیت سب سے بات کی۔