آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرکٹر شعیب ملک کی ملاقات

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے آخری میچ سے قبل قومی ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے ملاقات کی۔

[bs-quote quote=”ملاقات میں قومی ٹیم کے مینجر طلعت علی بھی موجود تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

کیپ ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں قومی ٹیم کے مینجر طلعت علی بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقا کے دورے پر ہے، جہاں وہ اب تک تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیل چکی ہے۔

کیپ ٹاؤن میں آج ون ڈے سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا، جس میں پاکستان کو شکست ہوئی، یہ سیریز پاکستان ٹیم تین دو سے ہار گئی، اس سے قبل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا نے ون ڈے سیریز بھی جیت لی

کل سے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز بھی شروع ہو رہی ہے، دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ تین اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ چھ فروری کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے نسل پرستانہ جملے کسنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچوں کی پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد شعیب ملک کو قائم مقام کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔