چولستان جیپ ریلی کا فائنل راؤنڈ

چولستان جیپ ریلی

بہاولپور: چولستان جیپ ریلی کافائنل اورسنسنی خیزراؤنڈ آج ہورہا ہے، جیپ ریلی 14 فروری سے 17 فروری تک منعقد کیا جارہا ہے، نادر مگسی ٹائٹل کادفاع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چولستان میں منعقد ہونے والی اس جیپ ریلی کا انعقاد ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرارہی ہے۔ یہ جیپ ریلی گزشتہ 14 سال سے مسلسل منعقد ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرمگسی،صاحبزادہ سلطان اورزین محمودکےدرمیان آج کانٹےکامقابلہ ہے، 246کلومیٹر طویل اس ٹریک پر 9سال تک نادرمگسی چیمپئن رہے ہیں۔پریپئرڈگاڑیوں کےپہلےراؤنڈمیں نادرمگسی پہلےنمبرپررہےتھے۔

پاکستان کے پانچ خوبصورت ریگستانی علاقے

اسٹاک کیٹگری اورخواتین کیٹگری کی ریس گزشتہ روزمکمل ہوچکی ہے ، خواتین کیٹگری کی چیمپئن تشنا پٹیل نےاپنےٹائٹل کادفاع کیا، عاصمہ صدیقی گاڑی خراب ہونےکی وجہ سےریس سے باہرہوگئیں۔

اسٹاک کیٹگری کےچیمپئن منصورکنوررہے، اسٹاک کیٹگری میں دوسرانمبرڈاکٹرندیم اور تیسرا نمبر شہزادماجدکارہا۔

اس سے قبل گزشتہ سال گوادر میں 19 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہنے والی آف روڈ جیپ ریلی پاک آرمی اور ایک نجی ادارے کی معاونت سے منعقد کی گئی تھی ، اے آر وائی نیوز آف روڈ ریلی کا آفیشل میڈیا پارٹنر تھا، ریلی میں 150 سے زائد ڈرائیورز حصہ لے رہے تھے۔