وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

Murad Ali Shah

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں خواتین کے لیے سیف ہاؤسز کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اردو یونیورسٹی آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اور ہیریٹیج سکھر بل 2008 منظور کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ایکٹ 2009 میں ترمیم سمیت سیکریٹری اسکولزاورسیکریٹری کالجزکو اسٹیوٹا بورڈ کا ممبر بنانے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں خواتین کے لیے سیف ہاؤسز کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

سندھ کابینہ نے وفاقی خواتین تحفظ ایکٹ 2010 کو اپنانے کی منظوری دے دی

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سندھ کابینہ نے وفاقی خواتین تحفظ ایکٹ 2010 کو اپنانے کی منظوری دی تھی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ نسواں ترقی کو قانون بنانے کی ہدایت کی تھی۔

خواتین تحفظ ایکٹ قانون کے مطابق خواتین ہراساں کیے جانے کی صورت میں تحریری شکایت کرسکیں گی، صوبائی محتسب سے بھی براہ راست شکایت کی جاسکے گی، صوبائی محتسب خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعے کا ازخود نوٹس بھی لے سکے گا۔