پاکستان امن چاہتا ہے، مگر بھارت کو کشمیر میں مظالم بند کرنے ہوں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، مگر مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کو بند کرنا ہوگا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں‌ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ بھارت کے کہنے سے مسئلہ کشمیرختم نہیں ہوجائے گا.

[bs-quote quote=”ہم اس اصول پر کاربند ہیں کہ آپ ایک قدم بڑھائیں، ہم دوقدم بڑھائیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اطلاعات فواد چوہدری”][/bs-quote]

ان کا کہنا تھا کہ 10 کشمیریوں پرایک سپاہی کو کھڑا کر کے امن قائم نہیں کیا جا سکتا، لوگوں کوطاقت کے زورپردبایا نہیں جا سکتا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر بھارت کاحصہ ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا، آزاد ریاستوں کے حقوق ہی کشمیریوں کو دیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لہو بہنے سے آگ بڑھکتی ہے بجھتی نہیں ہے، شہری علاقوں جیسے حقوق ہی آپ کو کشمیریوں کو دینا ہوں گے، ہم امن اور دونوں ممالک میں تجارت چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ ہم اس اصول پر کاربند ہیں کہ آپ ایک قدم بڑھائیں، ہم دوقدم بڑھائیں گے، حقائق آپ مستردکر دیں گے، تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ کشمیریوں کاخون بہانے سے آگ بجھائیں گے، تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔