راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، کور کمانڈر راولپنڈی نے سربراہ پاک فوج کو تمام تر تیاریوں سے آگاہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر پہنچے تو کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کو کور کمانڈر راولپنڈی کی جانب سے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی نے اپنی بریفنگ میں آرمی چیف کو ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری اور ایل اے سی پر تیاریوں سے آگاہ کیا، آرمی چیف جنر قمر باجوہ نے پاک فوج کی تیاریوں اور مستعدی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
COAS visited Headquarters Rawalpindi Corps. Commander Rawalpindi Corps updated COAS on operational situation & state of readiness along Line of Actual Contact (LAC), Line of Control and Working Boundary (WB). COAS expressed satisfaction on the state of preparations & readiness. pic.twitter.com/OjOl0j9q4R
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 25, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا تھا، آرمی چیف اور پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کو درپیش خطرات اور جوابی حکمت عملی پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف، سربراہ پاک فضائیہ ملاقات، بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دینے پر اتفاق
مسلح افواج کے دونوں سربراہان نے خطرے کی صورت میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے رد عمل کی تیاریوں کو سراہا۔ سربراہان نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا حملے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔