کشمیریوں نے ٹھان لی ہے وہ بھارتی فوج کوسری نگر سے بھگا کردم لیں گے‘ فاروق حیدر

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے جنگی جنون کوہوا دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے بھارتی طیاروں کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پرشدید مذمت کی ہے۔

فاروق حیدر نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کا جنگی جنون دیکھ لے، آزاد کشمیر کے عوام بھارت کا جنگی جنون کئی باردیکھ چکے ہیں، اقوام متحدہ صورت حال کا نوٹس لے۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو بھگایا وہ قابل داد ہے۔

فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے جنگی جنون کوہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نےٹھان لی ہے وہ بھارتی فوج کوسری نگر سے بھگا کردم لیں گے۔

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

واضح رہے کہ بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

میجرجنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور بھارتی طیارے اپنا پےلوڈ بالاکوٹ کے قریب گرا کرفرار ہوگئے۔