الیکشن میں شکست سے تجربہ حاصل ہوا، کچھ لوگ ساتھ چھوڑ گئے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے  چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الیکشن میں شکست کی وجہ سے  تجربہ حاصل ہوا، کچھ لوگ ہمارا ساتھ چھوڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش کے کٹہرے میں میزبان وسیم بادامی نے مصطفیٰ کمال سے سوالات کیے۔

ایک سوال کے جواب میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے مقتدر حلقوں سے بات کرنی پڑتی ہے، الیکشن میں شکست کے حوالے سے انیس ایڈوکیٹ نے جو بیان دیا وہ اُن کی ذاتی رائے تھی، میں لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انیس ایڈوکیٹ سے کئی ماہ سے ملاقات نہیں ہورہی، ڈاکٹر صغیر بھی پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کررہے جس کی وجہ میرے علم میں نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: امید ہےآرٹی ایس نظام اس بار خراب نہیں ہوگا‘ مصطفیٰ کمال

یہ بھی پڑھیں: ایوان میں بیٹھنے والے کراچی کی بات نہیں کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن ہارنے کے بعد جو تجربہ ہوا شائد وہ پہلے نہ ہوتا، لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے اور ہم فتح حاصل نہ کرسکے یہ ایک طویل بحث ہے جسے پیچھے چھوڑ کر اب آگے بڑھنا ہے ساتھ ہی مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ الیکشن میں شکست کے بعد کچھ لوگ ہمیں چھوڑ گئے ،مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 30 ہزار لوگ مروانے والے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس گٹر لائنوں کا اختیار نہیں، ان لوگوں نے 11 الیکشن مہاجر سیاست کے نام پر جیتے مگر آج بے اختیار بن کر گھومتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حماد صدیقی میری نظر میں دہشت گرد نہیں بلکہ اصل مجرم بانی ایم کیو ایم ہیں، بلدیہ فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کی رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ آگ حادثے کی صورت میں لگی۔