بھارتی پائلٹ کی رہائی ہمارا جذبہ خیرسگالی ہے‘ علیم خان

Aleem Khan

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ ابھی نندن کی رہائی امن پسندی کے جذبے کے تحت کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم پی اے علیم خان نے کہا کہ نریندر مودی الیکشن کے لیے کچھ حاصل کرنا چاہتا تھا، پائلٹ کے پکڑے جانے سے مودی کے مقاصد کونقصان پہنچا۔

علیم خان نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی ہمارا جذبہ خیرسگالی ہے، ابھی نندن کی رہائی امن پسندی کے جذبے کے تحت کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے، تمام جماعتیں جنگ یا امن کے معاملے پرمتفق نظرآئیں گی۔

وزیر اعظم عمران خان کا امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اس سے زیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے اور کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پلواما واقعے کا وقت دیکھے، پاکستان میں کتنے اہم اقدامات ہورہے تھے، پلواما واقعے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو سکتا تھا؟ بھارت کو آفر کی آپ ثبوت دیں ہم کارروائی کریں گے۔