کراچی : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں ہمارے ناناکےقتل میں انصاف نہیں ملا، اور ان کے نواسے پرٹرائل کردیا،خاندان کی تیسری نسل ہے جس کاجھوٹےکیسز میں ٹرائل ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھائی بلاول بھٹو اور والد کی نیب میں پیشی پر اپنے بیان میں کہا خاندان کی تیسری نسل ہے جس کاجھوٹےکیسز میں ٹرائل ہورہا ہے، ڈکٹیڑوں کے ڈھانچے بھی نہیں چھوئے جاتے، ہمیں ہمارے ناناکےقتل میں انصاف نہیں ملا، ہمارے ناقص نظام نے ان کے نواسے پرٹرائل کردیا۔
This is the third generation of my family being put on trial with fake cases whilst skeletons of dictators are still untouchable. We have no justice of our grandfather’s murder but this faulty justice system has the audacity to put his grandson on trial.
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) March 20, 2019
یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج والد آصف علی زرداری کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے،اس موقع پر نیب کی درخواست پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں جے آئی ٹی آصف زرداری اور بلاول بھٹوکے بیانات ریکارڈ کرے گی ،جے آئی ٹی ارکان کی جانب سے زبانی سوالات کے ساتھ ساتھ سوالنامےبھی تیار کئے گئے ہیں، جن کے تحریری جوابات طلب کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں : آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی آج نیب میں پیشی، نیب کا سوالنامہ تیار
نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے، پارک لین کیس میں اربوں روپےکی ترسیلات جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئیں، آصف زرداری پرپارک لین کمپنی میں 1989 میں فرنٹ مین کے ذریعے خریداری کاالزام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے 2009 میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کمپنی کے شیئرہولڈر بنے،دونوں 25،25فیصد کےشیئر ہولڈر ہیں، آصف زرداری بطور کمپنی ڈائریکٹر اکاؤنٹس استعمال کرنےکااختیار رکھتے تھے جبکہ 2008 میں کمپنی کے دستاویز پر آصف زرداری کےبطور ڈائریکٹر دستخط موجود ہیں، پارک لین کمپنی نے قرضوں کی مد بھی بینکوں سے اربوں روپے لیے۔