لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو113 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ کاشت کاروں کوگزشتہ سالوں کے 99.7 فیصد واجبات بھی ادا کیے ہیں، کاشت کاروں کو بقایا واجبات بھی جلد اداکر دیے جائیں گے۔
پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا کا راج تھا اور کاشتکاروں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔
رواں سال پنجاب میں خریدےگئے 133 ارب مالیت کےگنے میں سے اب تک کاشتکاروں کو 113 ارب ادا کیے جاچکے اور باقی رقم بھی جلد ادا ہو جائےگی۔ گذشتہ سالوں کی بھی99.7% رقم ادا کروائی گئی۔— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 26, 2019
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا کا راج تھا، گنے کے کاشتکار وں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔
ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے، عثمان بزدار
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔