مزے کرنے کے دن اب ختم، کسی کوحرام کھانے نہیں دوں گا، اعجازشاہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ نے کہا مزے کرنے کے دن اب ختم ہوگئے،تنے منصوبے ہیں ان میں کسی کو حرام کھانے نہیں دوں گا، جتنا پیسہ ہے سب منصوبوں پر ہی لگے گا، جو کرپشن کرے گا اس کانام سامنے لاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 70سال تک ننکانہ صاحب کے عوام کو نظرانداز کیاگیا ننکانہ کے لوگوں پرگزشتہ 70سال پر مشتمل کتاب لکھ رہاہوں، لکھونگا زمینیں، اقتدار رکھنے والوں نے تعلیم اور ترقی کو کیسے روکا، 2005میں ننکانہ کومیں نےضلع بنایا،حسب توفیق پیسہ لایا۔

وزیرداخلہ نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا مزدوروں کی پارٹی نے مزدوروں کے ساتھ کیا کیا اور پیسہ کہاں لے گئے جلد پتہ چل جائے گا،جتنے منصوبے ہیں ان میں کسی کو حرام کھانے نہیں دوں گا، جتنا پیسہ ہے سب منصوبوں پر ہی لگے گا۔

اعجازشاہ کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی زندگی کا مقصد مزدوروں کا لوٹا ہواپیساواپس لانا ہے، دعا کریں کہ وہ کامیاب ہوجائیں۔

انھوں نے مزید کہ مزے کرنے کے دن اب ختم ہوگئے، جو کرپشن کرے گا اس کانام سامنے لاؤں گا۔

یاد رہے چند روز قبل وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو امن و امان اور معیشت کے چیلنجز درپیش ہیں، ‏18 ویں ترمیم کےتحت امن وامان صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

اعجازشاہ نے کہا تھا حکومت کی نیت ٹھیک ہو تو کوئی مسئلہ نہیں رہتا، ملک اور عوام کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کیے جا رہے ہیں۔